سعودی فورسز کاحوثی باغیوں پر حملہ،40 جنگجوہلاک

354

سعودی فورسز نے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع جیزان نامی شہر میں 40 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرکے در اندازی کی کوشش ناکام بنادی ۔

اتوار کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی فورسز نے حملہ کے دوران حوثی جنگجوؤں کی گاڑیاں اور ٹینک بھی تباہ کردئیے ۔ سعودی عرب میں عربوں کی اتحادی فورسز نے سعودی سرحدی شہروں میں متعدد بار حوثی جنگجوؤں کے خلاف راکٹ حملے کئے ہیں تاہم کویت میں یمنی سیاسی گروپوں کے مذکرات کی ناکامی کے بعد جنگ ختم ہونے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے۔