124

کراچی(صباح نیوز) پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں اپنے پہلے ڈسٹرکٹ آفس کا افتتاح کر دیا ،کورنگی ڈسٹرکٹ میں پارٹی آفس کے افتتاح کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن افتخار عالم،رکن نیشنل کونسل آصف حسنین،پاکستان آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج واراکین کمیٹی،کورنگی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کورنگی ٹاؤن میں پارٹی ڈسٹرکٹ آفس جو کہ ایس ٹی18- پلاٹ نمبر4 ،دعا مارکیٹ ،Kایریا نزد حبیب بینک کورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں عوامی رابطے کے لیے کھول دیا گیا ہے۔