ایچ ڈی اے ملازمین کا احتجاج

139

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے) کا احتجاج جاری، شہر بھر نکاسی وفراہمی آب کا نظام بند، گلی محلوں میں گٹر کا پانی جمع ہوگیا، انتظامیہ خاموش تماشائی، وعدہ کے مطابق کنٹریکٹ اور ورک چارج ملازمین کو مستقل نہ کرنے، مستقل ملازمین کی تین ماہ سے تنخواہیں اور پنشنرز کی پنشن کی بندش کے خلاف جاری ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے جاری احتجاج کے دوران ملازمین نے لطیف آباد یونٹ نمبر9قاسم آباد، تلسی داس روڈ پمپنگ اسٹیشن پر دھرنا دیاشہر میں نکاسی وفراہمی آب کا نظام بند کردیا گیا جس کے باعث گلی محلوں اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اس موقع پر یونین کے عہدیداران آرگنائزر اعجاز حسین،صدر بہرام چانگ، جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی، اشفاق علی،ا متیاز کولاچی، بلال ملاح ، نیاز حسین ، وحیداللہ، عبدالحمید ، حاجی نسیم نے کہاکہ ایچ ڈی اے انتظامیہ اور کمشنر ورک چارج کنٹریکٹ ملازمین کے کو مستقل کرنے میں مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے نہ ہی واسا ملزمین کو تین ماہ سے تنخواہیں اور پنشن ادا کی جارہی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین نہیں چاہتی کہ شہریوں کو پریشان کیاجائے مگر انتظامیہ کی مزدور دشمن پالیسی کے باعث مجبور ہیں عیدالاضحی جیسے اہم تہوار پر بھی ملازمین تین سے تنخواہوں سے محروم ہیں انہوں نے متنبہ کیا کہ فوری مطالبات منظور نہ ہوئے تو مکمل طور پر سیوریج وفراہمی آب کا نظام بند کردیں گے۔