کابل قندھار ہائی وے روڈ پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 4:00 بجے کابل قندھار ہائی وے روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر اور مسافر بس میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں پچاس افراداپنی جان گنواء بیٹھے جبکہ اٹھائیس افراد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔