وزیراعظم محمد نوازشریف آئندہ ہفتے چترال کا دورہ کریں گے اور لواری ٹنل پر کام میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔
ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف آئندہ ہفتے چترال کا دورہ کریں گے اور لواری ٹنل پر کام میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہو گا، لواری ٹنل منصوبہ وادی چترال کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملائے گا جس سے چترال میں پن بجلی کی پیداور بڑھانے کا موقع ملے گا اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔
ترجمان کے مطابق معدنیات کی منڈیوں تک رسائی کے ذریعے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا ، لواری ٹنل منصوبہ ملک میں سیاحت کے فروغ میں معاونت ثابت ہوگا ، اس منصوبے کی بدولت معدنی وسائل تک رسائی میں آسانی ہو گی اور جنگلات سے منسلک صنعتوں کو فروغ دینے کا باعث ہو گا ۔