کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں کمی

255

جون کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات میں 5.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جوں 2016 ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی ملکی برآمدات کا حجم 2.716 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2016 ء میں کھیلوں کی برآمدات 2.577 ارب روپے تک کم ہو گئیں۔

اسطرح جون 2016 ء کے مقابلہ میں جولائی 2016 ء کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 5.12 فیصد یعنی 0.139 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔