حجاب عورت کی عزت اور تحفظ کا ضامن ہے،راشد نسیم

117

لاہور( نمائندہ جسارت )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا ہے کہ حجاب عورت کے تحفظ کا ضامن ہے،یہی وجہ ہے دنیا بھر میں اسلام کی آغوش میں آنے والی سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔پوری دنیا میں حجاب کو فروغ مل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہال میں اسلامی
جمعیت طالبات کراچی کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ راشدنسیم نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ حقوق نسواں کے نام نہاددعویدارمختلف ممالک نے آزادی کے نام پر بے لباسی کی قانونی اجازت اورحجاب اختیارکرنے پر پابندی لگارکھی ہے جوکہ ان کے دُہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاب میں عورت کو عزت اورمکمل تحفظ کا احساس ملتا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کو فروغ مل رہا ہے مگر دوسری جانب مادرپدرآزادی کی دعویدار ممالک اس سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوراس پرپابندی لگانے کے لیے قانون سازی میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرامن ،مہذب اورپاکیزہ معاشرے کے قیام کے لیے حجاب اورحیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔ راشدنسیم نے حلقہ خواتین کی جانب سے عشرہ حجاب منانے کا بھرپورخیرمقد م کرتے ہوئے کہاکہ اس کے دوررس نتائج نکلیں گے۔