عمران خان مشاورت کرتے تو پی پی ساتھ ہوتی‘مولا بخش چانڈیو

82

سکھر(آن لائن) سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیپلزپارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی اگر کی ہو تی تو ہم بھی ان کے ساتھ ہوتے مگر ہم نے ان کی مخالفت نہیں کی وہ اکیلے انقلاب لاناچا ہتے ہیں تو لا ئیں یہ تاریخ رہی ہے کہ جس شان اور اور شوکت سے پیپلزپا رٹی سڑکوں
پر آتی ہے اس طرح آج تک کوئی جماعت نہیں آئی ہے۔ وسیم اختر کراچی کے میئر ہیں اور ان کا جیل میں ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے یہاں تو عہدے پر کام کرنے والے وزیر اعلیٰ بھی جیلوں میں رہے ہیں تاہم جو قانونی سہو لیات ہونگی سندھ حکومت ان کو فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں رند برادری کے رہنما میر آدم رند کی ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمو لیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عوام کے مسائل کے حل کے لیے پیپلزپا رٹی کو سڑکوں پر آنے کی ضرورت پڑی تو وہ ضرور آئے گی ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمرانوں کو نہیں چھوڑے گا بلکہ مار کر رہے گا۔ ایم کیو ایم کے دفا تر ہم نے نہیں تو ڑے تجاوزات والوں نے تو ڑے ہیں اور اگر کسی کی ذاتی جائدادپر کوئی دفتر بنائے گا تووہ ختم ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی معمولی حالات نہیں ہیں غیرمعمولی حالات ہیں وہ لوگ جو کبھی اپنے قائد پر ایک لفظ برداشت نہیں کرتے تھے وہ آج ان پر تنقید کر رہے ہیں چاہے جھوٹ موٹ ہی سی مگر یہ ان کی نا کامی ہے