مصر نے رفح گزرگاہ معمول کی آمد ورفت کے لیے کھول دی

147

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصری حکام نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی دنیا سے رابطے کے لیے استعمال ہونے والی بندرگاہ ’رفح کراسنگ‘ معمول کی آمد ورفت کے لیے کھول دی ہے ۔ گزرگاہ2 روز تک کھلی رہے گی۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتہ ہفتے رفح گزرگاہ3 دن تک غزہ کے عازمین حج کے سعودی عرب روانگی کے لیے کھولی گئی تھی تاہم اس دوران عام فلسطینیوں کی آمد رفت کی اجازت نہیں تھی۔ معمول کی آمد ورفت کے لیے گزرگاہ کو2 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد کھولا گیا ہے ۔فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام گزرگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے انہیں گزشتہ روز بتایا تھا کہ رفح گزرگاہ کو ہفتے اور اتوار کے ایام میں معمول کی آمد ور رفت کے لیے کھلا رکھا جائے گا۔