ٹنڈو جام، سندھ زرعی یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن کا 6 ستمبر سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کا اعلان

104

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کی آفسیرز ایسوسی ایشن کا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ، مسائل حل نہ ہونے پر 6 ستمبر سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان۔ پریس کلب ٹنڈوجام پر سندھ زرعی یونیورسٹی کی آفیسرز یونین نے ریاست علی کنبھر، غلام حیدر جویو، کرم پنہوں اور حسین بخش ویسر کی قیادت میں مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف چھ دن سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں کہ حکومت یونیورسٹی میں ہونے والی کرپشن اور کرپٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے لیکن احتجاج کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہورہی جس کی وجہ سے ہم مجبور ہو کر 6 ستمبر سے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔