پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5واں اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائیگا

106

کارڈف(نمائندہ خصوصی) 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں پے در پے 4 میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر وائٹ واش کے خطرے کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔ 4 میچوں میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 5واں ون ڈے میچ بھی پاکستان کے خلاف جیت جاتی ہے تو وہ وائٹ واش کر ے گی‘ تاہم کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ5ویں اور آخری میچ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے اور انگلینڈ کو سیریز کے آخری میچ میں جیتنے کا موقع نہیں دیں گے۔ پاکستان کی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے کیلیے آج کارڈف میں انگلینڈ کیخلاف ہونے والے 5ویں ون ڈے میچ میں جیت بہت ضروری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈے میں ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
، انگلینڈ نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میں 44 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں سے ہرایا تھا اور تیسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو بڑے مارجن 169 رنز سے جب کہ چوتھے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ گرین شرٹس گوکہ سیریز میں کم بیک کا موقع گنوا چکی ہیں اور سیریز سے بھی ہاتھ دھو چکی ہے تاہم دوسری جانب انگلش ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 7ستمبر کو کھیلا جائے گا۔