ایم کیو ایم پر پابندی کے لیے سندھ نیشنل پارٹی کا مظاہرہ

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل پارٹی نے ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کے حق میں اتوار کو گڈاپ ٹاؤن میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت ایس این پی کے مرکزی وائس چیئرمین رمضان بلیدی، ، شبیر سولنگی اور ہارون دیوان نے کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم قائد نے پاکستان مخالف تقریر اور نعرے لگوا کر ثابت کردیا کہ متحدہ ملک دشمن جماعت ہے، ڈاکٹرفاروق ستار عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم پر پابندی عائد کرنے کے خلاف ہیں ہم انہیں بھی ملک دشمن سمجھتے ہیں ، اگر را کے ایجنٹوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملک دشمن قوتیں مزید مضبوط ہوں گی لیکن ہم کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ متحدہ پر فوری طور پابندی لگاکر رابطہ کمیٹی کے اراکین پر غداری کا مقدمہ دائر کرکے ان کو گرفتار کیا جائے۔