عوام نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری

140

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے، لاکھوں لوگوں کو اکٹھا کرنے کے دعویدار چند ہزار افراد بھی جمع نہ کرسکے، عمران خان اور طاہرالقادری ابھی تک عوام کے مزاج کو سمجھ نہیں سکے، جنہوں نے کھل کر دھرنوں میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ لاہور اور پنڈی جیسے بڑے شہروں میں بھی مختلف سیاسی جماعتیں مل کر بھی چند ہزار سے زیادہ لوگوں کو باہر نہ لاسکیں جو ان سیاسی جماعتوں پر قوم کے عدم اعتماد اور وزیراعظم محمد نواز شریف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔