میاں محمود الرشید نے اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بلالی

116

لاہور (آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے آئندہ ہفتے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اور اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلا لی، جس میں عید کے بعد احتجاجی تحریک اور رائے ونڈ دھرنے سے متعلق مشاورت کی جائیگی،کل جماعتی کانفرنس میں پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی کے علاوہ سنی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، عوامی تحریک، سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کے نمائندے شامل ہو نگے۔میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، اب وقت آ گیا ہے کہ قوم کا پیسا اور ٹیکس چوری کرنے والے ہر شخص کا احتساب کیا جائے۔