میر قاسم شہید کی غائبانہ نماز جنازہ آج

91

سید منور حسن کی امامت میں ادا کی جائیگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سے محبت اور وفا کے جرم میں بنگلا دیش میں پھانسی کے پھندے کو چوم لینے اور حکومت سے رحم کی اپیل نہ کرنے والے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنما میر قاسم علی شہیدکی غائبانہ نماز جنازہ آج شام 5:30بجے نیوایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نور حق ادا کی جائے گی ۔ غائبانہ نماز جنازہ کی امامت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کریں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی خطاب کریں گے ۔