کندھکوٹ کی مویشی منڈی ٹھیکیدار کے عتاب کا شکار ہے

171

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)سندھ بلوچستان اورپنجاپ کے سنگم پرقائم ضلع کشمورکے صدرمقام کندھکوٹ بین الصوبائی بڑی مویشی منڈی ہے یہ علاقہ چاول کی کاشت میں جاناپہنچاناجاتاہے ایشیاکی دوسری بڑی غلہ منڈی کادرجہ بھی اسی شہر کو حاصل ہے۔ مویشی منڈی کندھکوٹ کے بیوپاری میونسپل انتظامیہ کے عتاب کا شکارہیں سیاسی پشت پناہی پر ٹھیکیدار ہادی بخش نے سالانہ 01کروڑ80لاکھ میں مویشی منڈی کا ٹھیکا لیا ہے ہفتے میں ایک بار مویشی منڈی میں مویشیوں کا میدان سجتا ہے۔ ٹھیکیدارنے میونسپل انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے برعکس دونوں جانب سے دوہزار روپے بٹورنے کا اہتمام کررکھاہے ایک مویشی پر ٹھیکیدارکی جیب میں 04ہزارروپے جاتے ہیں اس سلسلے میں کئی مرتبہ کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاجاتاہے مگرسالانہ ٹھیکیدارتبدیل ہونے کی بناپر مقدمہ سست رفتاری کا شکار ہوجاتاہے۔ دوسری جانب میونسپل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ نوٹیفکیشن میں دونوں اطراف سے 12 سو روپے وصول کرنے ہیں ایسے پیسے ملنے کے باوجود ٹھیکیدار کی جانب سے پانی سمیت چارہ اورسائبان سمیت کوئی بھی سہولت مہیانہیں کی گئی ہے۔