رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)پنجاب بھر میں ایجوکیٹرز میں بھرتی کے ٹیسٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آج آخری تاریخ۔ پنجاب حکومت کی ہدایت پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے زیر اہتمام ایجوکیٹرز بھرتی کے ٹیسٹ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آج(5 ستمبر) آخری تاریخ ہے ۔ اس سے قبل این ٹی ایس کی کی جانب سے ایجوکیٹرز بھرتی کے ٹیسٹ کے لیے درخواستیں کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی تھی جس میں بعد ازاں توسیع کر کے آخری تاریخ 5 ستمبر 2016ء مقرر کی گئی ہے **صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کے پرنسپلز سے طالبعلموں کی تعداد اور بلڈنگز بارے مفصل رپورٹس طلب کر لیں۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے کالجز کے پرنسپلز سے کالجز میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد، مسنگ فیسلٹیز اور دیگر سہولیات بارے مفصل رپورٹس طلب کر لی ہیں ، کالجز کے پرنسپلز کو رپورٹس جلد از جلد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے **سیکرٹری سکولز پنجاب کی سربراہی میں پنجاب بھر کے ای ڈی اوز تعلیم کا اجلاس آج(5 ستمبر) ڈی ایس ڈی آفس لاہور میں منعقد ہوگا جس میں تعلیمی امور سمیت سکولوں کے انتظامی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے**رواں ماہ 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔ 22 ستمبر کو رات اور دن کا دورانیہ برابر ہو جائے گا، بعدازاں رات کے دورانیے میں اضافہ جبکہ دن کے دورانیے میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی ، 22 دسمبر کو سال کی طویل ترین رات اور مختصر دورانیہ کا دن ہو گا جبکہ 16 جنوری سے دن کا دورانیہ دوبارہ بڑھنا شروع ہو جائے گا**پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری افسران و اہلکاروں کو10 ستمبرتک اپنی گاڑیوں پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے منظور شدہ نمبر پلیٹس لگانے کی ہدایت کر دی ، غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو سرکاری عمارتوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت طے پایا گیا تھا کہ غیر منظور شدہ یا غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال اور اس کی تیاری پر مکمل پابندی لگائے جائے گی اور صرف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی منظورشدہ نمبر پلیٹس ہی وہیکلز پر لگائی جائیں گی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مذکورہ فیصلے کے تحت صوبہ بھر میں غیرقانونی یا غیرمنظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف مہم بھی جاری ہے ۔لہٰذا ہدایت کی جاتی ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری محکمہ جات کے افسران و اہلکاروں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ10 ستمبر تک اپنی اپنی گاڑیوں سے غیر منظورشدہ نمبرپلیٹس ہٹا کر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ منظورشدہ نمبر پلیٹس لگوائیں بصورت دیگر غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو سرکاری عمارتوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا**پنجاب حکومت نے صوبہ کے اضلاع سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی فہرستیں طلب کر لیں،مراسلے جاری کر دئیے گئے۔ صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشنز کو جاری کردہ مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی فہرستیں تیار کر کے جلد از جلد صوبائی حکومت کو ارسال کریں**انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے مردان میں خود کش دھماکے کے بعد صوبہ بھر کی عدالتوں کی سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے مردان کچہری میں دھماکے کے بعد پنجاب بھر کی عدالتوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے آر پی اوز، ڈی پی اوز کوعدالتوں کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے**ملک بھر کی طرح رحیم یارخان میں بھی کل (6ستمبر) یوم دفاع بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا**پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواندگی کا عالمی 8 ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصدعوام میں تعلیم کی اہمیت اور شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ہے ۔ اس سلسلہ میں اس دن کی مناسبت سے رحیم یارخان سمیت ملک کے دیگرحصوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا**ملک بھر سمیت رحیم یارخان میں بھی ہندو برادری آج (5 ستمبر)گنیش کا جنم دن منائے گی۔ اس سلسلہ میں ملک کے دیگرحصوں کی طرح رحیم یارخان میں بھی ہندو برادری مندروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرے گی **پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں عارضی لیکچررز(سی ٹی آئیز) کی بھرتی کے لیے 7 اور 8 ستمبر کو بیک وقت انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا، کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرستیں 12 ستمبر کو کالجز کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کی جائیں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے کالجز میں لیکچررز کی کمی دور کرنے کے لیے 30 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پرعارضی لیکچررز(سی ٹی آئیز) بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اس سلسلہ میں عارضی لیکچررز کی بھرتی کے لیے پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں میں 7 اور 8 ستمبر 2016ء کو بیک وقت انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں خواہشمند مرد و خواتین اپنی سی ویز سمیت اصل تعلیمی اسناد دکھانے کے پابند ہوں گے جبکہ سی ٹی آئیز کے لیے تعلیمی قابلیت ایم اے۔ ایم ایس سی سیکنڈ ڈویژن مقررکی گئی ہے ، کامیاب امیدواروں کی حتمی لسٹیں 12 ستمبر کو صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے نوٹس بورڈز پر آویزاں کر دی جائیں گی جبکہ بھرتی ہونے والے سی ٹی آئیز کو 15 ستمبر 2016 سے کالجز میں حاضری دینا ہو گی ۔واضح رہے کہ سی ٹی آئیز میں بھرتی کے لیے عمر کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی**ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے 27 نومبر سے جدہ میں شروع ہونے والے تین روزہ بین الاقوامی میلے میں شرکت کے خواہشمندوں سے 19 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں 27 نومبر 2016 ء سے شروع ہونے والے بین الاقوامی میلے ’’ہیلتھ اینڈ بیوٹی شو‘‘ میں شرکت کے خواہشمندوں سے رواں ماہ19 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ میلے میں کاسمیٹکس، پرسنل کیئر پراڈکٹس، جدید بیوٹی آلات، ادویات، سیلون اسیسریز او رتربیت کی مصنوعات رکھی جائیں گی ۔ میلے میں شرکت کے خواہشمند مزید معلومات کے لیے ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ کا وزٹ کر سکتے ہیں4146کھر( نمائندہ جسارت)کسٹم انٹیلی جنس پولیس نے کسٹم سپرنٹینڈنٹ غلا م شبیر پھلپھوٹو کی سربراہی میں سکھربائی پاس پر کراچی سے ملتان جانیوالے ایک کنٹینر کی تلاشی کے دوران لاکھوں روپے کی پان پراگ اور گٹکا برامد کر کے کنٹینر اور سامان تحویل میں لے لیا، ملزمان فرار میں کامیاب ہو گئے، کسٹم پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے** صوبائی وزیر برائے خوارک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ضلع گھوٹکی سے ان کی پرانی یادیں وابستہ ہیں کیوں کہ کموں شہید پر محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی سربراہی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف دہرنا دیا گیا تھا جس کے بعد دشمن منصوبے کالاباغ ڈیم کی حمایت میں کسی کو بولنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور ماتھیلو میں ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تنظیم کے تمام عہدے غیر فعال بناکر نئے سرے سے تنظیم سازی کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں پراونشل کوآرڈینیشن کمیٹی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سندھ کے کارکنوں سے نئی تنظیم سازی کے حوالے سے رائے لیکر رپورٹ فراہم کی جائے یہی وجہ ہے کہ وہ میرپور ماتھیلو میں کارکنوں سے پوچھنے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عہدے کسی کی میراث نہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کو ترجیح دی ہے اسی لیے کارکنوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ ان کو کون ضلع میں کون سے عہدیدارچاہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب متحد ہوکر اس دہرتی کی خدمت کر سکتے ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ وہ جموری نظام کا بھرپور ساتھ دیتی رہے تاکہ تمام مسائل حل کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں نے جو نام دیے وہ چیئرمین بلاول زرداری کو پیش کیے جائیں گے عوامی خواہشات کے مطابق حتمی منظوری وہی دیں گے۔ کنونشن میں ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ اور راشد ربانی نے شرکت کی** اسسٹنٹ کمشنر روھڑی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلقہ روھڑی کے آبادگاروں اور زمینداروں کو سالانہ 2015-16کی زرعی انکم ٹیکس 30ستمبر 2016تک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اعلامیہ کمطابق سالانہ 80ہزار سے زائد آمدنی یا 50/100ایکڑزمین رکھنے والے آبادگاروں/ زمینداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ 30ستمبر2016پر یا اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر روھڑی کی آفیس میں اپنا زرعی انکم ٹیکس جمع کرائیں**تنظیم شہداء افواج پاکستان میرپورخاص کا اجلاس تنظیم کے صدر محمد یاسین چوہان کی صدارت میں ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 6ستمبر یوم دفاع پاکستان شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ،اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب جناح ہال بلدیہ میرپورخاص میں ہوگی جس کی صدارت کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر جبکہ مہمان خصوصی ممتاز صنعتکار جابر احمد مجید ،اعزازی مہمان سرپرست اعلیٰ میجر(ر)مرزا مسرور بیگ ہونگے، جبکہ دن کے آغاز پر بلدیہ کمپلیکس میں قران خوانی ہوگی اور شہداء قبرستان سیٹلائٹ ٹاؤن میں گل پاشی اور سلامی دی جائے گی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گی ،اجلاس میں سمیع اللہ خان ،رئیس شاہین ،رشیداللہ منصوری ،اور دیگر نے شرکت کی ۔
243