اسلام آباد (آن لائن) ایف آئی اے کے افسران کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث 5 افسران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ معلوما ت کے مطابق شفٹ سپر وائزر انسپکٹر ضیا الحسن، جنرل چیکر سب انسپکٹر قاری ارشد، ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ کافی عرصہ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث پائے جارہے تھے اور اس حوالے سے 2 بار قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ بھی دی تھی مگر وزارت داخلہ کوئی خاطر خواہ متحرک نہیں ہوئی تھی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل کوجب معلومات ہوئیں تو انہوں نے خفیہ طریقے سے تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے کے بعد شفٹ سپروائزر انسپکٹر ضیاالحسن، جنرل چیکر سب انسپکٹر قاری ارشد اور ہیڈ کانسٹیبل فیصل کہوٹ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ انسپکٹر عظمت اور سب انسپکٹر شبانہ سمیت 3 ایجنٹوں جن میں ارد شیر، کامران اور ارسلان کو مقدمے میں شامل کیا گیا ہے جہاں ان سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ملزمان کا ایک اور نیٹ ورک بھی جلد گرفتار ہو جائے گا۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ بھاری رقوم لے کر متعدد ممالک بھجواتے تھے جن میں سے 3 افراد کو جعلی ویزے پر لیبیا بھی بھیجا ہے۔