اسلام آباد (صباح نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کی سماعت آج (پیر) ہوگی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی لہٰذا ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے۔