بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے سر گرم

102

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت) بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سر گرم ڈیوٹی سے غیر حاضر خاکروب بھی ڈیوٹی پر آگئے، شہر کو ایک مثالی شہر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ ٹاؤن کمیٹی کے وائس چیئرمین سید یاور علی شاہ ناز لطیفی شہر اور محلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے وائس چیئرمین نے بااثر افرادوں کے بنگلو ں پر ڈیوٹی کرنے والے اور غیرحاضر خاکروبوں کو بھی سختی سے ہدایت جاری کی جس کے بعد خاکروب اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہوگئے ہیں۔ وائس چیئرمین یاور علی شاہ نازلطیفی نے مقامی کونسلر گل حسن راجپوت کے ہمراہ خاکروبوں کے ساتھ بگھیہ محلہ سمیت دیگر علاقوں میں نالیوں ،گٹر لائن کی صفائی کروائی، کچرے کے ڈھیر اٹھائے۔ وائس چیئرمین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ وہ شہر کی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں وہ بھٹ شاہ شہر اور شہریو ں کے مسائل سے باخوبی واقف ہیں جس میں شہریو ں کو پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی صحت وصفائی نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا شہر کے مسا ئل کے حل کے لیے جامع پلان ترتیب دے کر تمام موجودہ وسائل اور کاوشیں بروئے کار لائیں گے اور جلد شہر میں ترقیاتی کامو ں کا جال بچھا یا جائے گ۔