ترکی کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار

395

ترکی نے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا،ترکی راہداری منصوبوں کا گہری سے جائزہ لے رہا ہے ۔

ترکی کے وزیر برائے تجارت نہاط زید سائی نے گزشتہ روز بزنس20سے متعلقہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی راہداری منصوبوں کا گہری دلچسپی سے جائزہ لے رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس شاندار منصوبہ کا جلد حصہ بنیں گے ۔ترکی چین اور یورپ کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم میں مختلف ممالک کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

ترکش وزیر تجارت نے ٹرانسپورٹ ،انسانی وسائل اور اطلاعات کے شعبوں میں مختلف ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔