اسلام آباد (صباح نیوز)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ ان کے شوہر 56 روز سے گرفتار ہیں ،رشتہ داروں نے ہر جیل میں جا کر دیکھ لیا لیکن میرے شوہرکا کچھ پتا نہیں چل سکا،ایسے میں صورتحال بہت خطرناک لگ رہی ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے مشال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک 56 روز سے گرفتار ہیں،بیماری کی حالت میں انہیں اسپتال شفٹ کرنے کے بجائے انٹیروگیشن سینٹرلے جایا گیا تھا، رشتہ دار ہر جیل میں جا کر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا کچھ پتا نہیں چل رہا، صورتحال بہت خطرناک لگ رہی ہے۔مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک بیمار ہیں، کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام حریت رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔