حکمراں قومی اداروں کی نجکاری نہ کریں

121

نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان مرکزی صدررانا محمو دعلی خان اورجنرل سیکرٹری حافظ سلمان بٹ نے مشترکہ بیان میں کہاکہ حکومت قومی اداروں نجکاری کی پالیسی پر نظرثانی کرے اورقومی اداروں کو تباہی سے بچانے کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیاجائے اور قومی اداروں کو ان کے پاؤں پرکھڑا کیاجائے ۔NLF کے رہنماؤں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ،PIA ،واپڈا،ریلوے اوردیگراداروں کی تباہی میں محنت کشوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔ان قومی اداروں کوکرپٹ حکمرانوں اورنوکرشاہی نے تباہ وبرباد کیاہے۔NLF قومی اداروں کی بحالی کیلئے اول روز سے کام کررہی ہے اورقومی اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں نہیں ہے۔حکمراںIMF اورورلڈ بینک کے اشاروں پر نجکاری کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اورمحنت کشوں کو بھوک،غربت،افلاس کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے۔NLF محنت کشوں کے ساتھ ہے اورہم کراچی سے لیکرخیبرتک محنت کشوں کی طاقت کے ذریعے سڑکوں پر نکلیں گے اورظالمانہ ،جابرانہ نظام کیخلاف آواز اٹھائی جائے گی اورسرمایہ دارانہ نظام کوزمین بوس کردیاجائے گا۔