حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآبادکی جانب سے عالمی یوم حجاب منایاگیا۔عالمی یوم حجاب پاکستان سمیت پوری دنیامیں4ستمبرکومنایاجاتاہے۔ حیدرآبادمیں عالمی یوم حجاب کے موقع پرجماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ’’عشرہ حجاب ‘‘مہم کاآغازکردیاگیاہے مہم کے پہلے روزجماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآبادکی ناظمہ عائشہ عبدالوحیداوراسما ضیا نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین اور خواتین سربراہان سے ملاقاتیں کیں اورا نہیں مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔عشرہ حجاب مہم میں خواتین میں حجاب کی اہمیت اورمسلم خواتین کی ذمے داریوں کے حوالے سے مختلف پروگرامات منعقد اور لیکچرز،ہینڈبل اورحجاب کارڈ تقسیم کیے جائیں گے ۔ناظمہ ضلع عائشہ عبدالوحیدنے حکومت پاکستان سے عالمی یو م حجاب کوسرکاری سطح پرمنانے کامطالبہ کیاہے۔