شادی لارج (نمائندہ جسارت )تھر پا ر کر بدین کو ملا نے والے خستہ حال پل پر دوسرا حا دثہ،انا ج سے بھرا ٹر ک پل میں دھنس کر الٹ گیا، ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی،دو روز قبل بھی سا ما ن سے بھرا ٹرک اسی جگہ دھنس کر الٹ گیا تھا، روڈ انتظا میہ کی مجر ما نہ غفلت،ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود متبادل راستہ نہ بن سکا،بدین تھرپارکر روڈ پر شدید ٹریفک جا م، سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ ہا ئی وے بدین کی مجرمانہ غفلت سے آ ئے روز حا دثا ت ہو نے لگے ۔بدین تھر پا ر کر کو ملا نے وا لا مرکزی پل ۔جو ڈھورو پران پر قائم ہے جس کی حا لت بہت خستہ تھی اور 6مہینے سے مسلسل اس پل کی خطرنا ک صورتحال کی خبریں شا ئع ہو رہی تھیں لیکن محکمہ ہا ئی وے بدین کے نا اہل افسران اور کرپٹ ٹھیکیداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی دو روز قبل سامان سے بھرے ٹر ک کا پچھلا حصہ اس پل میں دھنس گیا تھا اور ٹرک الٹ گیا جس میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔جس کے بعد محکمہ ہا ئی وے بدین کی ٹیم حرکت میں آ ئی اور اس نے متبادل راستہ بنانا شروع کیا اور اس پل پر مٹی ڈال کر اس پل کو دوبا رہ ٹریفک کے لیے کھو ل دیا ۔گزشتہ روز تھر پار کر سے بدین آ نے والا اناج سے بھرا ٹرک جیسے ہی اس پل سے گزرا تو ٹرک کا پچھلا حصہ اس پل میں دھنس گیا اور ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے اور ٹرک میں موجود لا کھوں کا انا ج بھی ضائع ہو گیا، ٹرک الٹ جا نے سے ٹریفک کا نظا م بھی معطل ہو گیا اور سیکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطا ریں لگ گئیں ۔اس موقع پر لوگوں نے محکمہ ہا ئی وے بدین کے خلا ف مظاہرہ کیا اور تھر پا ر کر بدین روڈ پر دھرنا دے کر سڑک بند کردی۔ مظا ہرین نے صحا فیوں کو بتایا کہ محکمہ ہا ئی وے بدین میں ملک دشمن افسران بیٹھے ہوئے ہیں جن کے منہ کو خون لگا ہوا ہے جو کمیشن کے لا لچ میں پا کستا ن کے بڑے قومی منصوبوں میں کرپشن کررہے ہیں اور لا کھوں لو گوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی پل سے تھرکو ل پروجیکٹ کی بھاری مشینری،پا ک فوج کے کانوائے جو سرحد کی جا نب جا تے ہیں، وہ بھی گزرتے ہیں۔ اس کے سا تھ سا تھ رو زانہ لا کھوں کی آ بادی اورگا ڑیاں اسی پل سے گزر کر تھر پا ر کر ،میر پو رخا ص اورعمر کو ٹ جا تی ہیں ۔محکمہ ہا ئی وے بدین کا عملہ کمیشن کی خاطر انسا نی جانوں سے کھیل رہا ہے جس کو کوئی پو چھنے والا نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ ہائی وے بدین نے ایک درجن ایسے پل تعمیر کیے ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتے ہیں اور کو ئی بہت بڑا جانی نقصا ن ہو سکتا ہے۔ شا دی لا ر ج کے عوا م نے کو ر کما نڈر سندھ ، نیب اوراینٹی کرپشن سمیت تما م اعلیٰ حکا م سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ہا ئی وے بدین کے تعمیر کیے گئے منصوبوں کی فوری تحقیقات کی جا ئے اور اس کی کرپشن میں ملوث افسران کو فوری گرفتا ر کیا جا ئے۔ دوسری صورت میں بدین تھر پا ر کر روڈ بند کر دیں گے۔