علم کی ترقی سندھ میں خوشحالی لاسکتی ہے،تنظیمِ اساتذہ

94

مٹیاری(پ ر)قوموں کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ،ہمارے حکمراں تعلیم کے فروغ میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں لہٰذاہمیں اپنے ضلع میں تعلیم کے فروغ کیلیے بھرپور کام کرنا ہوگا ۔والدین اور طلبہ میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنی ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام میں بھی ان کی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کا احساس دلانا ہوگا ۔اساتذہ ہی ہمارے معاشرے کا وہ اہم طبقہ ہے جو بہتر مستقبل کی تعمیر کرسکتاہے اور معاشرے کی ناہمواریوں اور منفی رویوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار اداکرسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تنظیمِ اساتذہ پاکستان ضلع مٹیاری کے صدرعبدالقدوس احمدانی نے ہالا منصورہ میں اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ضلع مٹیاری حافظ خلیل بھٹو نے ضلع کی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔