عمران خان کا حج ادائیگی کا پروگرام ملتوی

52

لاہور (آن لائن) حکومت مخالف تحریک اہم موڑ میں داخل ہونے کی وجہ سے عمران خان نے اس سال فریضۂ حج کی ادائیگی کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے مشورے پر عمران خان اس سال کے بجائے آئندہ سال حج پر جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق قائدین نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت مخالف تحریک اس وقت اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اس لیے ان حالات میں پارٹی سربراہ کا بیرون ملک جانا مناسب نہیں ہو گا۔