کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے علماحق کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماکرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک واسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیکر ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، اسلام دشمن قوتیں پوری دنیا میں مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ اور مسلم ریاستوں کو کمزور کرنے کیلیے دہشتگردی اور سازشیں کررہی ہیں،کفر کی طاقتیں مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرکے مسلم ممالک پر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔