مغرب نے معاشرتی اقدار کو عورت کی تذلیل کرکے پروان چڑھایا ،نجف رضا

137

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی نوابشاہ نجف رضا ،پروفیسر اعجا ز عالم اور دیگر مقررین نے خواتین کے عالمی دن (یوم حیا)کے مواقع پر نوابشاہ پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب نے معاشرتی اقدار کو عورت کی تذلیل کرکے پروان چڑھایا ہے جس کے پوری دینا میں ہولناک نتائج برآمد ہوئے ہیں عورت سرمایہ دارانہ نظام کا حصہ بن کر ایک کھلونا بن کر رہ گئی ہے معاشرے کے تمام طبقات نے بے حیائی کے فروغ میں کردار ادا کرنے والی خواتیں کو عزت کی نگاہ سے کبھی نہیں دیکھامغرب نے مخلوط معاشرے کی بنیاد رکھ کر انسانیت کے سکون کو تہہ و بالا کردیا ہے آج میڈیا کے ذریعے عورت پر ظلم و تشدد کی جو کہانیاں سنائی جا رہی ہیں یہ مغرب کا پیدا کردہ نظام ہے جس میں عورت کا تعلق چاہے امیر خاندان سے ہو یا غریب خاندان سے عورت پر جبر اس کا اپنا پیدا کردہ ہے اور ملک میں موجود مغرب نواز این جی اوز اس ظلم کے ذریعے مغربی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہلکان ہوئے جا رہی ہیں قیام پاکستان کے وقت بھی ایسے عناصر موجود تھے جو عورت کو حقوق دینے کی بات کرتے تھے لیکن ان کے مقاصد مغرب کی پیروی کرنا تھا جس کے خطرناک نتائج آج برآمد ہو رہے ہیں آج پاکستانی معاشرے کا خاندانی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور یہ تباہی مزید بڑھے گی لہذا خواتیں کو جو حقوق اسلام نے دیے ہیں اس سے انسانیت کو سکون میسر آسکتا ہے اسلام نے عورت کو عزت کا مقام دے کر اس کی حفاظت کا انتظام کر دیا ہے عورت اپنے گھر کی تربیت کر کے معاشرے کو فساد سے بچا سکتی ہے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں با پردہ خواتیں کو آج قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہی عورت کی ترقی ہے۔