میرواہ پولیس کیخلاف علاقہ مکینوں کا میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاج

106

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرواہ پولیس کے خلاف علاقہ مکینوں کا میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔اس موقع پر دیھ پہنورکی کے رہائشی بہاول پہنور اور محمد رحیم پہنور اور دیگر نے کہا کہ ناصر پہنور کے خلاف میرواہ گوچانی تھانے پر پولیس مقابلے کا ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے ،جبکہ میرپورخاص کے مہران تھانے پر بھی ایک ایسا ہی جھوٹا کیس داخل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درج ذیل مقدمات میں کوئی سول فریادی نہیں ہے ،اور پولیس کے جھوٹے مقابلے دکھا کر بااثر لوگوں کی کمداری کی جارہی ہے اور ہمیں خدشہ ہے کہ جعلی پولیس مقابلے میں ناصر پہنور کو قتل کردیا جائے گا ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے ۔