میر قاسم کو پھانسی عدالتی قتل ہے، رانا محمود علی

109

کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر رانا محمود علی خان ،جنرل سیکرٹری حافظ سلمان بٹ نے مشترکہ بیان میں حکومت بنگلا دیش کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم کو پھانسی دیے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش حکومت انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔ اور پاکستان سے وفاداری، عقیدت اور محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 سال کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں کی سزا عدالتی قتل ہے۔ پوری دنیا بنگلا دیش حکمرانوں کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے ظلم سے اسلامی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔