وزیراعلیٰ سندھ کے امن وامان کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں ،عبدالقدیر خان ناغڑ

129

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق نائب ناظم حیدرآباد عبدالقدیر خان ناغڑ نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ میں دہشت گردی اور امن وامان کے لیے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان سے عوام میں چین کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں تاجروں کے وفد سے بات چیت کررہے تھے ۔