ہنگ جو(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکا اورترکی کو دہشت گردی کے خلاف ایک جیسا طرز عمل اختیار کرناچاہیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ ہنگجو میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر امریکی صدر باراک اوباما سے گفتگو کررہے تھے ۔ رجب طیب ایردوان نے کہاکہ اچھے اور برے دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے ۔اس موقع پر امریکی صدر نے رجب طیب اردوان کو یقین دلایا کہ ان کا ملک ترکی میں اقتدار پر قبضے کی ناکام کوشش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کام کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ترکی کو شام کے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھانا چاہیے ۔