کھیلوں سے طلبہ و طالبات میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،رشید احمد

131

حیدرآباد(جسارت نیوز)کھیل ذہنی و جسمانی نشونما کے لیے بہت اہم ہیں، اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان منعقد ہونے والے کھیلوں سے ان میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوگا اور طلبہ و طالبات ان کھیلوں سے زیادہ سے زیادہ لطف اندوز ہونگے۔ ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرٹنڈوالہیاررشید احمد زرداری نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمپلیکس ٹنڈوالہیار میں منعقد ہونے والے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کی گرلز اینڈبوائزٹگ آف واراورگرلزکرکٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس سال جشن آزادی کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے سلسلے میں یکم اگست سے ہی ضلع بھر میں سرکاری و نجی اسکولوں میں جشن آزادی کے پروگرامز منعقد کیے گئے اور جس سے صحتمند ماحول پیدا ہوگا ‘ طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ کھیلوں سے بھی لطف اندوز ہوئے ہیں جبکہ ایسے صحتمند پروگرامز آئندہ بھی منعقد کیے جائینگے۔