یوئیفا صدارتی انتخاب کے لیے حتمی 3 امیدواروں کا اعلان

74

جنیوا (جسارت نیوز) یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے یورپین گورننگ باڈی آف فٹ بال کے صدارتی انتخاب کے لیے حتمی 3 امیدواروں کا اعلان کر دیا، 14 ستمبر کو یوئیفا کانگریس میں صدارتی عہدے کے لیے مائیکل وان پراگ، الیگزینڈر سیفرین اور اینجل ماریا کے درمیان جنگ ہو گی۔ یوئیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیفا ریویو کمیٹی کی جانب سے تینوں امیدواروں کوصدارتی انتخاب لڑنے کے لیے اہل قرار دیے جانے کے بعد ہم نے حتمی امیدواروں کا اعلان کیا۔