116

قربانی کی کھالیں الخدمت کو دے کر دکھی
انسانیت کی مدد کریں، حافظ بلال رمضان
کراچی(پ ر) جماعت اسلامی یوتھ ونگ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی کو زندہ کرتے ہوئے عوام قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ الخدمت گزشتہ کئی برس سے غریب اور ناداروں کی خدمت کرتی آئی ہے۔ الخدمت کا مشن دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد زون کے تحت یوتھ کنونشن کے موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر زون اویس یاسین، شمالی ناظم آبا دیوتھ ونگ کے صدر نور محمد شاداب اور نائب امرا زون سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔