وزیراعظم کی نااہلی کے ریفرنسز الیکشن کمیشن کو ارسال

253

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے۔الیکشن کمیشن 90دن کے اندر ریفرنسز پر کارروائی کرکے رپورٹ دے گا۔

پیر کو اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،جہانگیرترین،محمود اچکزئی اور دیگر کے ریفرنسز شامل تھے

عمران خان،وزیراعظم محمد نواز شریف دیگر کے خلاف ریفرنسز اسپیکر کے پاس بھجوائے گئے تھے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوا دیئے اور الیکشن کمیشن 90دن کے اندر ریفرنسز پر کارروائی کرے گا،پی پی،پی ٹی آئی اور وزیراعظم کیخلاف ریفرنس جمع کرائے تھے جبکہ دانیال عزیز،طلال چوہدری نے عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھجوایا تھا۔