وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ این ایف سی ایوارڈ میں شرکت کے لیے لاہو ر پہنچ گئے۔ انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچ کر سب سے پہلے وہ داتا دربار گئے جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ان کے گلے میں مزارکی روایتی چادر بھی ڈالی گئی۔ وزیر تعلیم رانا مشہود بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ داتا دربار حاضری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ان کا استقبال کیا۔