آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، وارنر سری لنکن سرزمین پر ون ڈے میچ میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بھی بن گئے۔
آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنائی اور سری لنکن سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ۔
اس کے ساتھ ساتھ وارنر نے ہم وطن بلے بازوں ڈین جونز اور ایرون فنچ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے آخری ایک روزہ میچ میں وارنر نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
وارنر کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے اور وہ سات سنچریاں بنا کر ڈین جونز اور ایرون فنچ کے ہم پلہ ہو گئے۔ وارنرنے سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا مارک ٹیلر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ٹیلر نے 94 رنز کی اننگز کھیل رکھی تھی جبکہ وارنر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔