ہمارا احتجاج وزیراعظم کا نام پانامہ میں آنے پر ہے،عمران خان

312

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اب کونسا نیاانکشاف ہوا جو اسپیکرنے میرے خلاف ریفرنس بھیجا ہے،ہمارا احتجاج وزیراعظم کا نام پانامہ میں آنے پر ہے،ریفرنس میں لگتا ہے اسپیکر غیر جانبدار ہے۔

پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا کہ کراچی کے لوگ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،الطاف حسین نے جو باتیں کیں اردو بولنے والوں کیخلاف ہیں،کراچی والوں کو آج کے جلسے میں شرکت کی دعوت دیتاہوں۔

انہوں نے کہاکہ اب کونسا انکشاف ہوا جو اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس بھیجا ہے،میرے نانا اور والدہ بھارت سے ہجرت کرکے آئے تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہم احتجاج اس لئے کررہے ہیں کہ نوازشریف کا نام پانامہ پیپرز میں ہے اور ریفرنس سے لگتا ہے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار ہے،اسپیکر قومی اسمبلی دومرتبہ دھاندلی کرکے اسمبلی میں آئے ہیں،نوازشریف نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ایک ادارہ تباہ کردیا،ادارے تباہ ہوتے ہیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں ۔اگر اداروں سے انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے چور جیل اور بڑے چور آزاد گھوم رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہیں اور پانامہ لیکس میں تو نواز شریف کے اربوں روپے کا انکشاف ہوا ۔نوازشریف منی لانڈرنگ کرکے اربوں روپے باہر لے کر گئے ہیں،ہم رائیونڈ میں تو پٹیشن لے کر جارہے ہیں ار یہ لوگ تو بلیک میل کرنے کیلئے بنی گالہ میں آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا ہے،اگر نوازشریف بچ گئے اور میں نااہل ہوگیا تو اداروں کی کیا ساکھ رہ جائے گی۔