انٹربورڈنےطویل انتظارکےبعد پری میڈیکل کےنتائج کا اعلان کردیا۔ تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔
انٹربورڈ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن آسیہ خالد نے حاصل کی۔ آسیہ خالد نے 992 نمبرزحاصل کیے۔ پان فروخت کرنےوالے کی بیٹی ماروا تنویر نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ فرنیچرپالش کرنیوالے کی بیٹی حبیہ خالد نےدوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسری پوزیشن پر آنے والی طالبہ رمشا نے 990نمبرزحاصل کیے۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج کی طالبات ہیں ۔ انٹرپری میڈیکل کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 52اعشاریہ 62فیصد رہا ۔