شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کرڈالے

243

شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود ایک بار پھر بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کرڈالے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مختلف بیلسٹک میزائلوں کے مزید 3 تجربات کئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات شمالی کوریا کے صوبے ہوانگ ہائی سے کئے گئے، جہاں بحیرہ جاپان کی جانب 3 میزائل فائر کیے گئے تاہم میزائل کس قسم کے تھے اور کتنی دور تک گئے اس حوالے سے کوئی اطلاعت سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کے 3 تجربات کئے گئے تھے جب کہ کم جان ان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شمالی کوریا اب تک تقریبا 30 کے قریب میزائل تجربات کر چکا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے پڑوسی ملک کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے باعث سیانگ جو کانٹی میں جدید ترین امریکن تھاڈ دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیاہے۔