NILATتربیتی پروگرام 6ستمبر سے ہوگا

159

حفاظتی درجات ازروائے 18001-2007 خطرات کے خدشات،انتظامی اقدامات کا بروقت اندازہ کرنا۔NILATجوکہ لیبر ،ہیومن ریسورسیز، گورنمنٹ آف سندھ کا ذیلی ادارہ ہے میں 6ستمبر سے تربیتی پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔درج بالا کورس کی ہمہ گیر افادیت کی وجہ سے بین الاقوامی کمپنیز نے اپنے افسران، متعلقہ افراد کو بروقت نمائندگی کے لیے نیلاٹ میں اندراج کرارہے ہیں۔ بلاشبہ اس کورس کے لیے نیلاٹ کی فہرست میں انتہائی تجربہ کار ،وسیع، عمیق عملی قابلیت کے حامل اساتذہ، نمائندے شرکائے کورس کو مستفید کررہے ہیں۔نیلاٹ کے ڈائریکٹر جنرل شیخ امتیاز علی اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لاکر اس کورس کو مرتب کررہے ہیں۔شرکائے کورس بھی درج بالا کورس سے بہرہ ور ہوکر اپنے اداروں میں اس کا عملی اقدامات، تجاویز پر عمل کرانے کے قابل ہوں گے۔