صدقہ خیرات کا استعمال شر انگیزی کیلئے نہیں ہونا چاہیے، پرویز رشید

290
چودھری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزادہیں ‘ پرویز رشید
چودھری نثار اپنے فیصلے کرنے میں آزادہیں ‘ پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ معاشرے کو آنکھیں عطیہ کے طور پر دینے پر سوچنا چاہیے،پاکستان سب سے زیادہ عطیہ دینے والی قوم ہے،صدقہ خیرات کا استعمال شر انگیزی اور غلط مقاصد کیلئے نہیں ہونا چاہیے۔

صدقہ خیرات کے عالمی دن کے موقع پر الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھی معاشرے میں صدقہ و خیرات دینے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا،معاشرے کے افراد ضرورت سے زائد اشیاء صدقے کے طور پر دے سکتے ہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ معاشرے کو آنکھیں عطیہ کے طور پر دینے پر بھی سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ عطیات دینے والی قوم ہے اور سوچ کی تبدیلی سے معاشرے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صدقہ خیرات کا استعمال شر انگیزی اور غلط مقاصد کیلئے نہیں ہونا چاہیے بلکہ انسانیت کی خدمت لسانیت اور فرقہ واریت سے بالاتر ہونی چاہیے،ہمارا پیسہ ایسے مقاصد کیلئے استعمال ہونا چاہیے کہ ملک امن کا گہوارہ بن جائے۔