تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہےکہ رائیونڈ کی جانب مارچ کرنے کے لیے سارے پاکستان سے لوگ جمع ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ پورے پاکستان کوانصاف کے لیے سڑکوں پرلاؤں گا۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ ایک وزیراعظم اپنی کرپشن چھپانے کے لیے ملک کے ادارے تباہ کررہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسپیکرنےنوازشریف کےخلاف ریفرنس مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ریفرنس منظورکرلیا۔
انھوں نےکہاکہ پانامہ لیکس میں نام تو نوازشریف کا آیاتھا۔جس کا نام پانامہ میں نہیں،اس کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔ عمران خان کاکہنا تھاکہ ظالموں کوپکڑنےکےبجائےتحفظ دیاجارہاہے۔اسپیکرصاحب دومرتبہ دھاندلی کرکےبیٹھےہوئےہیں۔ انھوں نے پرانے الزام کو دہراتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان کی اربوں روپےکی جائیدادیں ہیں۔ پاناماپرجواب کےبجائےہم پرالزامات لگائےرہےہیں۔
عمران خان نےکہاکہ انصاف کاراستہ بندہواتوخونی انقلاب کاراستہ کھل جاتاہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نےکہا کہ چیئرمین ایف بی آرہرماہ20،25کروڑروپےدبئی بھیجتاہے۔ انھوں نے کہاکہ اداروں سے انصاف کی امید نہیں۔ عوام کوسڑکوں پرآناہوگا۔