کوئٹہ کے علاقے دشت میں فائرنگ کے نیتجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق پیر کے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے دشت میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے واقعے کی تحقیقات کاآغاز کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں ریسکیوٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کردی ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔