کراچی کی مصروف ترین روڈ شاہراہ فیصل پر ٹینکر خراب ہوجانے کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شاہراہ فیصل کا شمار شہر کی مصروف ترین شاہراہوں میں ہوتا ہے جس پر آئل ٹینکر کے خراب ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کارساز ، کالا پل اور نا تھا خان پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو اپنے دفاتر پہنچنے کے لئے دقت کا سامنا کرنا پڑ ا۔ عام دنوں میں صبح سے ہی شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا دباؤ ہوتا ہے ۔شہر کے مختلف حصوں تک پہنچنے کے لئے یہ سڑک بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے بالخصوص ایئرپورٹ تک پہنچنے کے لئے اس روٹ کا استعمال کیا جا تاہے۔