این ایل ایف پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس

177

حبیب بینک کے قیام کے 75سالوں کی تکمیل نہ صرف یہ کہ حبیب بنک کے ملازمین بلکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کے لیے باعث مسرت ہے کہ یہ وہ ادارہ ہے کہ جس نے غیر منسقم ہندوستان میں انتہائی سخت تجارتی مسابقت کے دور میں جنم لیا اور آج یہ پاکستان کا سب سے بڑا کمرشل بنک اور دنیابھر کی صنعت بینکاری میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حبیب بنک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے سرپرست اعلیٰ وسینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے گزشتہ روز ورکرز فرنٹ (سی بی اے)کے زیر اہتمام HBL کے قیام کے 75ویں یوم تاسیس پلاٹینم جوبلی کے موقع پر منعقد کی گئی۔ کیک کٹنگ کی مرکزی تقریب سے کریم آباد کراچی میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی صدر حاجی محمد یعقوب، مرکزی سینئر نائب
صدر سیّدہ نادرہ پروین، مرکزی سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرالدین محمود ،ریجنل کنوینرز ذوالفقار احمد خان تنولی، جمال نیاز، محمودعالم ، ریجنل ڈپٹی کنوینرز غلام مجتبیٰ ہزاروی، اظہر پٹھان اور محمد حسین نے بھی خطاب کیا۔حبیب الدین جنیدی نے کہا کہ یہ وہ عظیم ادارہ ہے کہ جس نے قیام پاکستان کی تحریک میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں اور اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ اس تحریک کی کامیابی کے عظیم مشن کے لئے پورے برصغیر سے عطیات جمع کیے۔ انہوں نے کہا کہ حبیب بنک کا کردار پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ہمیشہ قائدانہ رہا ہے اور اس بنک کو یہ فخر بھی حاصل ہے کہ اس نے کئی بڑے بڑے اور نامور بینکار پیدا کیے جن میں سے دو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنرز قاسم پاریکھ اور اشرف محمود وتھرا جبکہ شوکت ترین وفاقی وزیر خزانہ کے درجہ پر فائز ہوئے اور ملک کی خدمت کی ۔ انہوں نے کہا آج HBLکے موجودہ ،سابقہ اورریٹائرڈ ملازمین اس امر پر یقینی طور پر خوش اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے اس ادارے کو ترقی دینے میں اپنے اپنے ادوار میں بھر پور کردار ادا کیا ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ورکرز فرنٹ (سی بی اے) ادارہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی سابقہ روایات کے مطابق بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔مرکزی صدر حاجی محمدیعقوب نے ملازمین حبیب بینک کو ادارے کی 75ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام ملازمین اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ادارہ کو ترقی کی مزید بلندیوں کی طرف لے جانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے ۔مرکزی سینئر نائب صدر سیّدہ نادرہ پروین نے کہا کہ حبیب بنک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اینے ادارے میں خواتین کو زیادہ سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں خواتین کو آبادی میں اُن کے تناسب کے مطابق حبیب بنک میں روزگار فراہم کیا جائے گا۔سینئر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرالدین محمود نے کہاکہ حبیب بنک کا ادارہ دنیا بھر کی صنعت بینکاری کی واحد مثال ہے کہ قیام پاکستان کے روز اوّل سے لے کر آج تک یہ وطن عزیز کا نمبر ون بنک ہے اور کوئی بھی دوسرا کمرشل بینک اُس سے یہ اعزاز آج تک چھین نہیں سکا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مقام کو اپنی شب و روز محنت کے ذریعہ برقرار رکھیں گے۔