جامعہ کراچی،شعبہ بہبود کے زیراہتمام دو روزہ کانفرنس 8 ستمبر سے شروع ہوگی

102

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر شعبہ کے زیر اہتمام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ اور انجمن ترقی نسواں کے اشتراک سے دو روزہ کانفرنس بعنوان: ’’سوشل ویلفیئر : پاکستان میں سماجی بہبود اور ویلفیئر کو درپیش چیلنجز‘‘ 08 اور 09 ستمبر 2016 ء کو جامعہ کراچی کے سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز کے عبدالستار ایدھی سیمینار ہال میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب 08 ستمبر کو صبح 10:00 بجے منعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر کریں گے جبکہ وزیر برائے سوشل ویلفیئر حکومت سندھ شمیم ممتاز مہمان خصوصی ہوں گی۔