جی 20سربراہی اجلاس اختتام پذیر ،شرکاء کا عالمی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق

272

فریقین نے عالمی معیشت کے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کے عزم کا اظہار کیا ہے،معیشت کونئی متحرک قوت فراہم کرنے کے لئے اس میں بہتری کے نئے طریقے تلا ش کئے جائیں گے، چین کے صدر شی جن پنگ کی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو

چین کے شہر ہانگ جو میں11ویں جی 20سربراہی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ،جی ٹونٹی سمٹ میں شرکاء نے اہم امور پر وسیع پیمانے پر اتفاق کیا، رکن اور مہمان ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے شراکت داری،معیشت کوتقویت دینے،اختراعات اور عالمی اقتصادیات کی تعمیر جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا،ہانگ جو سمٹ میں طے پانے والے تمام اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جاے گا۔ پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والی دوروزہ جی 20سمٹ اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

اس مو قع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ میں شرکاء نے اہم امور پر اتفاق رائے کیا ہے جس میں 5پہلو بہت ہی نمایاں ہیں ان میں فریقین نے عالمی معیشت کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔معیشت کے اضافے کے نئے طریقے کی تلا ش کی جائے گی تاکہ عالمی معیشت کے اضافے کے لیے نئی متحرک قوت فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عالمی معیشت کی صلاحیت کو بہتر بنایا جائے اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سمیت د و اہم امور کو بروئے کار لاتے ہوئے کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت کی تشکیل دی جائے گی اس کے علاوہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ مشترکہ ترقی کو فروغ دیا جائے گاتاکہ جی 20تعاون کو پوری دنیا تک پہنچایا جا سکے ۔

چینی صدر نے کہا جی20 سربراہی سمٹ عالمی اقتصادی ترقی اور جی 20کی منتقلی کے ایک اہم مرحلے میں منعقد ہوئی اس لیے عالمی برادری کی طرف سے بڑئے پیمانے پر اسے توجہ ملی ہے۔ اس کے رکن ممالک اور مہمان ممالک کے سربراہوں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کر کے اس کو تقویت دی انہو ں نے کہا کہ سمٹ میں اختراعات اور باہمی طور پر مربوط پہلووں کی حامل عالمی اقتصادیات کی تعمیرن جیسے مضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاانہوں نے کہا تمام فریقوںکی مشترکہ کوششوں سے یہ سمٹ بہت کامیاب ہوئی اور توقعات کے مطابق اہداف حاصل ہوئے ہیں چینی صدر نے کہا سمٹ کے تمام فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ وہ سب کوشش کریں گے اور ہانگ جو سمٹ میں طے پانے والے تمام اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گاتاکہ عالمی اقتصادیات کی مضبوط پائیدار اور متوازن ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔